• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید صدر مملکت کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو

نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے شکار ہونے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انھوں نے صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ 

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس مثبت آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر آگاہ کیا۔ 

ان کے اس پیغام کے بعد ان کے لیے سوشل میڈیا پر جلد صحتیابی کے لیے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔ 

اسی دوران پاکستانی شوبز کی معروف شخصیت ہمایوں سعید نے بھی صدر مملکت کے لیے پیغام شیئر کیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں صدر مملکت کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی اچھی صحت کے لیے دعا کی۔ 


تازہ ترین