• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: اسنوکر کلب پر چھاپہ، دو افراد گرفتار، 120 کے خلاف ماسک نہ پہننے پر مقدمہ

فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے  پیپلز کالونی کے علاقہ میں ایک اسنوکر کلب پر چھاپہ مارا جہاں ایک ہی چھت کے نیچے موجود بغیر ماسک میں موجود 120 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دو افراد کو موقع سے پکڑا گیا جبکہ دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایوب بخاری کے مطابق کورونا ایس او پیز کی چیکنگ کے دوران انکی ٹیم پیپلز کالونی کے علاقے میں موجود تھی کہ ایک اسنوکر کلب میں چیکنگ کی گئی تو وہاں بڑی تعداد میں لوگ فیس ماسک کے بغیر موجود تھےجو کہ انتظامی افسران اور اہلکاورں کو دیکھ کر فرار ہو گئے۔


تاہم موقع سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا، بعداز اں تھانہ پیپلز کالو نی میں 120افراد کے خلاف ماسک نہ پہننے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسنوکر کلب کو سیل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین