• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں کورونا پھیلنے کی شرح 16فیصد تک پہنچ گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کافی تیزی سے بڑھنے لگے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر خط لکھ دیا ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق دارالحکومت میں کورونا کیسز کے بڑھنے کی شرح 16فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 900 سے زائد ہو گئی۔


ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق آئندہ چند روز میں کورونا کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے خط میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کی صلاحیت کی بڑھائی جائے۔

خط میں یہ ہدایات بھی دی گئیں کہ کورونا وارڈز میں بستروں کی تعداد اور آکسیجن سہولت میں اضافہ کیا جائے۔

تازہ ترین