لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف،خواجہ آصف اور کیپٹن صفدر کی ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردئیے۔لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پرچیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13اپریل کو جواب طلب کرلیا، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ اورامجد پرویزایڈووکیٹ پیش ہوئے۔