• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، قتل کے مجرم کی سزائے موت 23 سال بعد عمر قید میں تبدیل

کراچی (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کی سزائے موت 23 برس بعد عمر قید میں بدل دی۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ملزم جرم کے وقت نابالغ تھا، اس لیے یہ 2001ء کے صدارتی آرڈر کے فائدے کا حقدار ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے حکم میں کہا گیا کہ انسان کی جان بچانے کے لیے ہر احتیاط برتیں گے۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ 1993 میں ملزم انور کو جب گرفتار کیا گیا اُس وقت اس کی عمر 17 سال تھی۔ وکیل نے مزید کہا کہ ملزم 28 برس سے قید ہے، اس دوران انور کو 3 بار دل کا دورہ پڑ چکا ہے۔ وکیل نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سال ہائیکورٹ نے بھی ایسے مجرم کی سزا مسترد کردی تھی۔

تازہ ترین