• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھگڑا عوامی سطح پر پہنچنے کے بعد نواز الدین کی اہلیہ و بچوں کی زندگی دوبارہ ٹھیک

عوامی سطح پر جھگڑے کی بازگشت پہنچنے کے بعد بھارتی ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ اور اداکار کے بچوں کی زندگی پھر معمول پر آگئی ہے۔ 

نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے نواز کے بھائی شمس کے ہمراہ اداکار کے فارم ہاؤس پر ہولی کھیلی۔ 

اس حوالے سے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالیہ کا کہنا تھا کہ میں نے بچوں یانی اور شورا اور شمس کے ہمراہ نواز الدین کے فارم ہاؤس کا دورہ کیا۔ 


انھوں نے بتایا کہ انھوں نے اپنا وقت یہاں گزارا جبکہ اس دوران نواز کے بھائی بھی یہاں موجود تھے۔ 

اس موقع پر نواز الدین کے بھائی کا کہنا تھا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، ہم اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں۔ 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ وقت گزر گیا، میں اب اپنے گھر کے لیے سب کچھ کروں گا۔ 

شمس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے بھائی نواز الدین بھی جلد ان میں موجود ہوں گے۔

تازہ ترین