بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کردار کرنے والے نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں پنجابی فلموں اور موسیقی کی انڈسٹری کے حوالے سے اپنے متاثر اور گرویدہ ہونے پر گفتگو کی۔
بھارتی میڈیا سے ایک انٹرویو کے دوران نواز الدین صدیقی نے کہا کہ اپنے فلمی کرداروں کی طرح میں چند چیزوں میں گہری سنجیدگی جائزہ لیتا ہوں، اور میں نے پنجابی میوزک انڈسٹری اور اس کے باصلاحیت لوگوں کو دیکھا اور انھوں نے اپنے اندر موجود بہت زیادہ صلاحیتوں اور امکانات کو ثابت کیا۔
خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں اپنی میوزک ویڈیو میں اداکارہ و گلوکارہ سندانا شرما کے ساتھ کام کیا اور پنجابی میوزک میں قدم رکھ دیا ہے۔
تاہم اب اس سے یہ لگتا ہے کہ مستقبل میں وہ اس میں اور زیادہ سنجیدگی سے کام کریں گے۔