بھارتی فلم اسٹار نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ طویل ناراضی کے بعد دوبارہ ایک ساتھ رہنے لگے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کو دوسرا موقع دینا چاہتی ہیں اور دوبارہ اپنے گھرانے کو خوشحال بنائیں۔
خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے مئی 2020 میں شوہر سے خلع کی درخواست دائر کی تھی۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالیہ صدیقی نے بتایا کہ چند ہفتوں قبل ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور اسی وجہ سے بچوں کے ساتھ نہیں رہ سکیں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کے دوران انھوں نے نواز الدین صدیقی کی شخصیت کا دوسرا زاویہ دیکھا، جو ایک خیال کرنے والے باپ اور شوہر کا تھا۔
عالیہ نے کہا کہ جب میں بچوں کے ساتھ نہیں تھی تو اس وقت نواز الدین نے ان کی دیکھ بھال کی اور ان کے بھرپور خیال رکھا۔
انھوں نے بتایا کہ نواز نے ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی طبعیت میں بہتری سے متعلق خیال کیا اور اس کا جائزہ لیتے رہے۔
عالیہ کا کہنا تھا کہ وہ نواز کے اس رویے سے مانوس ہوئی ہیں، جبکہ نواز نے ثابت کیا کہ وہ ایک اچھے والد ہیں، اور بچے بھی انھیں پیار کرتے ہیں، لہٰذا میں نے چاہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر خوشحال گھرانہ بن جائیں۔