• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ویکسین کمرشل پرواز کے ذریعے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچائی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کین سائینو کی کورونا ویکسین کی کھیپ 60 ہزار ڈوزز پر مشتمل ہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ سنگل ڈوز چینی ویکسین صرف 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔

وفاقی حکام نے بتایا کہ سنگل ڈوز چینی ویکسین لگانے کے لیے علیحدہ ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ اسی طرح 80 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا ریکارڈ بھی علیحدہ رکھا جائے۔

حکام کے مطابق سندھ کو سنگل ڈوز چینی ویکسین کی 8 سے 10 ہزار ڈوز ملنے کا امکان ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبوں اور دیگر وفاقی اکائیوں کو سنگل ڈوز ویکسین کی فراہمی کل سے شروع ہوگی۔

تازہ ترین