• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے حکومتِ پاکستان کا چینی کمپنیوں سے معاہدہ


کورونا وائرس کی چینی ویکسین کی درآمد سے متعلق حکومتِ پاکستان اور 2 چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ 

اس سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں ویکسین کی درآمد کے لیے حکومتِ پاکستان نے اہم اقدام کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور 2 چینی نجی کمپنیوں سائنو فارم اور کین سائنو میں معاہدہ طے پاگیا۔


پاکستانی حکام اور چینی کمپنیز کا 70 لاکھ خوراکوں کی خریداری کا معاہدہ ہوا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ سائنو فارم سے 40 لاکھ اور کین سائنو سے 30 لاکھ ویکسین ڈوز کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں آئندہ ماہ سے ویکسین سپلائی کا مرحلہ وار آغاز کریں گی۔

تازہ ترین