کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جس کے بعد شہر میں رواں برس اس وائرس کے کیسز کی تعداد 2 ہوگئی۔
اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی ڈاکٹر سیمی جمالی نے کانگو وائرس کیس آنے کی تصدیق کی ہے۔
ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج صفدر میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ رواں سال شہر میں اب تک 2 کانگو کیسز سامنے آچکے ہیں۔