پاکستان میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی رفتار کم نہیں کی گئی ہے۔ گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبے وقت سے پہلے مکمل کرلیں گے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لی بیجیان کا کہنا تھا کہ گوادر ایئرپورٹ کا منصوبہ اگلے سال کے آخر میں مکمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایسٹ بے منصوبہ رواں سال کے آخر اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر جولائی میں مکمل ہوگا۔
چینی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ اب تک پاکستان کو انسداد کورونا وائرس ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں مہیا کی ہیں۔