• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا محمد خان شیرانی اورگل نصیب کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات و عیادت

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی رکنیت سے محروم کئے جانے والے مولانا شیرانی، مولانا گل نصیب اور ان کے بعض ہم خیال رفقا نے بدھ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان سے طویل ملاقات کی اور ان کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی ،تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان جو ناسازی طبع کے باعث معالجین کی ہدایت کی روشنی میں ان دنوں اپنے آبائی علاقے میں آرام کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں عارضی طو ر پر معطل کر رکھی ہیں ،بدھ کو مولانا شیرانی نے فون پر ان سے رابطہ کر کے ملاقات کی خواہش ظاہر کی جس پر مولانا نے معذرت کے ساتھ ناسازی طبع کا عذر پیش کیا جس پر مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ درحقیقت ہم مزاج پرسی کیلئے ہی آنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین