• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر تین ہوٹلز کو سیل کردیا گیا

پشاور(وقائع نگار) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر تین ہوٹلز کو سیل کردیا، جبکہ کئی دیگر کو ورننگ نوٹسز جاری کردئے۔ کارروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی، جس کے دوران رنگ روڈ پر قائم مختلف ہوٹلز کا معائنہ کیا گیا، اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر بھی کارروائی کی گئی، جہاں خوراک سے وابستہ مختلف دکانوں کا جائزہ لیا گیا، ناقص صفائی پر کئی یونٹس کو بہتری کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق اپر دیر میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ممنوع اور زائد المعیاد اشیاء رکھنے پر ایک دکان کو سیل کردیا، جبکہ ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے مس لیبل ائس کریم برآمد کی گئی۔ اسی ہری پور میں انسپکشن کے دوران زائد المعیاد اشیاء رکھنے پر ایک دکان کو سیل کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق لکی مروت میں ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر بیکری یونٹ کو سیل کیا گیا۔
تازہ ترین