• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافےکا نوٹیفیکیشن جاری

پیٹرولیم ڈویژن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع جات میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، فیصلے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول و ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنی مارجن میں 16 پیسےفی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔


پیٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 21 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر ڈیلرز کا منافع 18 پیسے فی لیٹر بڑھ گیا۔

اضافے کے بعد پیٹرول، ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع 2.97 روپے فی لیٹر ہوگیا، پیٹرول پر ڈیلرز منافع 3.91 روہے  جبکہ ڈیزل پر ڈیلرز منافع 3.30 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

پیٹرول و ڈیزل پر او ایم سی و ڈیلرز مارجن بڑھانےکی منظوری ای سی سی نے10 مارچ کودی تھی۔

تازہ ترین