• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان


یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30روپےفی لیٹر لیوی کی بنیاد پر کیا گیا۔


سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے7پیسے، ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں19روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرول ڈیزل کی قیمت 6 روپےفی لیٹر بڑھے گی، فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے ہے، فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

تازہ ترین