• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں یوٹیوبرز کو ڈکیتی کا مذاق مہنگا پڑگیا

امریکا میں نوجوان جڑواں یوٹیوبرز بھائیوں کو ڈکیتی کرنے کے لیے ڈراما رچانا مہنگا پڑگیا، دونوں کو سلاخوں کے پیچھے ہوا کھانی پڑ گئی۔ 

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان یوٹیوبر بھائیوں پر بینک ڈکیتی کا جرم ثابت بھی ہوگیا۔ 

ایلن اور ایلکس نامی دونوں بھائیوں کے یوٹیوب پر 60 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، اور انھوں نے اپنے چینل کے لیے ہی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تھی۔ 

دونوں یوٹیوبر ڈاکوؤں کے روپ میں دکھائی دے رہے تھے، اور انھوں نے بیگ بھی لٹکائے ہوئے تھے، جبکہ اپنے بھاگنے کے لیے انھوں نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو بھی روک لیا۔ 

پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کو بندوق کے زور پر روک کر ان دونوں افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔ 

ان پر ڈکیتی کا جرم تو ثابت نہ ہوسکا لیکن بھیس بدل کر جان لیوا مذاق کرنے کی پاداش میں ایک سال کی سزا سنادی گئی۔

تازہ ترین