لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کے مراد واہن محلے سے ضلع قمبر کے علاقے لالو راونک جانے والی باراتیوں کی بس کو حادثہ،10افراد ہلاک ،40زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق بدقسمت بس بھینس کالونی کے قریب مشوری موڑ پر مٹی سے بھرے ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد الٹ کر کھائی میں جاگری ، جاںبحق ہونےوالوں میں 3خواتین، 2بچے بھی شامل ہیں،زخمیوں میں سے6کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی ناصر آفتاب، ڈپٹی کمشنر طارق منظور اور دیگر سیاسی رہنما چانڈکا اسپتال پہنچ گئے۔ اسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کرکے تمام طبی عملے کو اسپتال طلب کرلیا گیا ہے۔