سیہون شریف (نامہ نگار) ملک بھر سے آنے والے زائرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، زائرین نے پولیس کے اوپر پتھراؤ کیا ۔تفصیلات کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی تقریبات کرونا وائرس کی وجہ سے معطل ہونے کے باوجود ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ۔ملک بھر سے آنے والے زائرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں۔ زائرین نے پولیس کے اوپر پتھراؤ کیا نتیجے میں زائرین اور پولیس کے افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زائرین کو منتشر کیا ۔