• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے جوہری معاہدے پر عالمی طاقتوں کا ورچوئل اجلاس آج

ایران کے جوہری معاہدے پر عالمی طاقتوں کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا۔ایران، چین، روس، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے نمائندے شرکت کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جوہری معاہدے میں امریکا کی ممکنہ واپسی پر بات ہوگی۔

دوسری جانب امریکا نے ایران ایٹمی معاہدےپرارکان کےاجلاس کا خیرمقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران کے ساتھ کیے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر مزید معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جبکہ معاہدے کے دیگر عالمی فریقین برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس اور چین نے ایران سے معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین