• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان آج ہونے و الا اجلاس مثبت رہا، روس


روس کا کہنا ہے ایران اور عالمی طاقتوں کیساتھ آج جوہری معاہدے پر ہونے والی بات چیت درست سمت میں گامزن ہے۔ جب کہ ایران نے آئندہ اجلاس ویانا میں 6 اپریل کو منعقد ہونے کا اعلان کیا ہے۔

یو این اٹامک واچ ڈاگ میں روسی مندوب میخائل الیانوف کا کہنا ہے کہ ایران  اور عالمی طاقتوں کے درمیان آج ہونےوالا ورچوئل اجلاس مثبت رہا۔ بات چیت کا سلسلہ جاری رہےگا۔ 


انہوں نے کہا کہ تاحال بات چیت درست سمت میں گامزن ہے لیکن آئندہ چل کر سخت کوششیں کرنا ہوں گی۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق آئندہ ورچوئل اجلاس 6 اپریل کو ویانا میں ہوگا۔

تازہ ترین