• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی گھرانوں نے وباء سے نمٹنے کیلئے مخالف حکمت عملی اپنائی، گورنر سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی بی اے کراچی میں واقع اسکول آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز اورسینٹر فار بزنس اینڈ اکنامک ریسرچ کے زیر اہتمام، ’’معاشیات اور پائیدار ترقی‘‘ کے موضوع پر پہلی بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس کا افتتاح کیا ، گورنر سندھ نے اپنی تقریر میں کووڈ۔19کے تباہ کن اثرات اور پاکستانی گھرانوں کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی‘‘ اور کہا کہ پاکستانی گھرانوں نے وباء سے نمٹنے کے لئے مخالف حکمت عملی اپنائی جس میں صحت اور تعلیم پر اپنے اخراجات کو کم کیا اور کھانے کی اشیاء کے معیار میں کمی یا کم مقدارکو ترجیح دی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئی بی اے کراچی، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی، نے کانفرنس کے انعقاد کی وجوہ پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کی معیشت کیوں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے ، بعدازاں، معروف ماہر معاشیات اور مصنف، آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر لئنٹ پرچیٹ نے بھی خصوصی خطاب میں ریاستی صلاحیت اور حکومتوں اور پالیسی سازوں کے ترقیاتی عمل میں نمایاں کردار ادا کرنے اور ترقیاتی مقاصد کے حصول کیلئے اصلاحات اور پالیسیاں متعارف کرانے کے سلسلے میں بات کی،کانفرنس کے پہلے روزکا اختتام ’’ترقی اور معاشی استحکام چیلنجز اور امکانات‘‘ کے عنوان پینل ڈسکشن پر ہوا۔

تازہ ترین