لاہور (نمائندہ جنگ)ایف آئی اےنے شوگر مل مافیا کے خلاف تفتیش کے دائرہ کار کو مزید بڑھاتے ہوئے سٹیٹ بینک سے خفیہ اکاؤنٹس کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس منظر عام پر آنے کے بعد ان اکاؤنٹس ہولڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ابتک392 خفیہ اکاؤنٹس کا سراغ لگا چکا ہے، آج رمضان شوگر مل انتظامیہ کو طلب کیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین جے ڈی ڈبلیو گروپ کو بھی آج ایف آئی اے میں طلب کر رکھا ہے۔دونوں شوگر مل انتظامیہ کو ریکارڈ سمیت ایف آئی اے طلبی کے ثمن جاری کیے گئے تھے،رمضان شوگر مل کے مین بروکر ذوالفقار پاشا بھی اپنا بیان ایف آئی اے کو ریکارڈ کروائیں گئے جبکہ جہانگیر ترین جے ڈی ڈبلیو گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر رانا نسیم عدالت سے ضمانت پر ہیں،رانا نسیم اور محمد رفیق کو بھی ایف آئی اے نے طلب کیا گیا ہے، اس سے قبل ایف آئی اے پانچ بڑے گروپس کے بروکرز کے بیانات قلمبند کر چکا ہے، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بروکرز کے بیانات سے شوگر مل مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گا،شوگر مل مافیا سٹہ کے زریعے مصنوعی طریقہ سے چینی کی قیمتیں بڑھاتارہا ہے۔