لاہور( جنرل رپورٹر ) ریلوے ہیڈکواٹر زمیں کورونا شدت اختیار کر گیا اور ابتک ایک افسر انٹرنل آڈٹ آفیسر نعیم طارق جاں بحق جبکہ 10افسر و ملازمین کو رونا میں مبتلاء ہو چکے ہیں ۔ ریلوے دفاتر میں سٹاف 50فیصد کیا گیا نہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ،تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے تمام دفاتر میں کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کی جارہی ہے ۔