• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ سندھ : قومی نصاب پر مختلف پروگرام آج سے منعقد ہونگے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جامعہ سندھ جامشورو کے بیورو آف اسٹیگس کی جانب سے پیغام پاکستان‘ دختران پاکستان اور قومی نصاب پر تدریسی ورکشاپ سمیت مختلف پروگرامز5 اپریل سے منعقد کرانے اور فاو¿نڈرس ویک منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر بیورو آف اسٹگس کے مطابق 5 اپریل کو صبح 10بجے جامعہ سندھ کے آرٹس فیکلٹی میں واقع شیخ ایاز آڈیٹوریم میں پیغام پاکستان و دختران پاکستان ایونٹ منعقد ہوگا۔ اسی طرح اسی روز شام کو 5بجے ثقافتی شام بھی شیخ ایاز آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔ 6 اپریل کو شیخ ایاز آڈیٹوریم میں ایک قومی نصاب کے زیرعنوان ورکشاپ منعقد ہوگی۔

سندھ بھر سے سے مزید