• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامہ آرائی کے مقدمات، حلیم عادل شیخ اور دیگر پر فرد جرم عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نےسپر ہائی وے کو بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں نامزد ملزم پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماءو اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی،عدالت نے ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 17اپریل تک کے لیے ملتوی کردی، دوران سماعت مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان پر فرد جرم پڑھ کر سنائی، ملزمان کا صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے اوپر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے، ہمارے فارم ہاؤس پر کارروائیاں کی گئی، سیاسی مخالفت کی وجہ سے کاروائی اور مقدمہ بنایا گیا ہے،ملزمان میں سمیر میر شیخ،امجد، حسیب، محمد رمضان اور دیگر شامل ہیں، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ جو بھی عوام کے حق میں بات کرے گا اسے سندھ حکومت سے خطرہ ہے، بلاول زرداری یہ معاملات دیکھیں عوام کو کیا مسائل ہیں۔

تازہ ترین