متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر حماد عبید نے کراچی میں گورنر ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر حماد عبید کو گورنر ہاؤس میں قائد روم اور آئی ٹی کی مارکی کا دورہ کروایا۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور طالب علموں نے معزز مہمانوں کا پُرجوش طریقہ سے استقبال کیا۔
اماراتی سفیر ڈاکٹر حماد عبید نے کہا کہ آئی ٹی کلاسز ایک اچھا اقدام ہے اس سے نوجوان روزگار سے منسلک ہوں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر سندھ کے تمام فلاحی اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔