• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کے سابق سکریٹری کرنل (ر) ظفر علی خان ظفری انتقال کر گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سکریٹری کرنل (ر) ظفر علی خان ظفری ہفتے کو پنڈی میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے 1960 کے روم اولمپکس اور 1956 کے میلبورن اولمپکس نمائندگی کرتے ہوئے سلور اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔اسکے علاوہ انہوں نے 1971کے بارسلونا ورلڈ کپ بحیثیت منیجر قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کی۔اسکے علاوہ 1964 سے 1967 تک پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بحیثیت سیکریٹری رہے، مرحوم مختلف ادوار میں قومی ہاکی ٹیم کے سلیکٹر ,منیجر و کوچز اور ٹیکنیکل آفیسر کی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہے.پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری محمد آصف باجوہ ، پی اواے کے حکام، سابق کپتان اصلاح الدین، سمیع اللہ، سلیم ناظم ، حنیف خان اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین