• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا دو روپے کلو سستی چینی کیلئے کشمیر کا سودا کرلیا، شاہد خاقان عباسی

کیا دو روپے کلو سستی چینی کیلئے کشمیر کا سودا کرلیا، شاہد خاقان عباسی 


اسلام آباد (این این آئی، جنگ نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کیا دو روپے کلو سستی چینی کیلئے کشمیر کا سودا کرلیا ،بھارت سے تجارت معاملے پر کوئی کہہ رہا ہے وزیر اعظم کو پتہ تھا کوئی کہہ رہا ہے وزیر اعظم کو معلوم نہیں تھا ، وزیر اعظم نے مودی کو خط لکھا کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے ،وزیر اعظم نے خط میں یو این قراردادوں کا ذکر تک نہیں کیا،کشمیریوں کے ساتھ پی ڈی ایم کھڑی ہے، کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوانے قراردادوں کے مطابق ہی ملنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ کس قسم کے حکمران ملک پر مسلط ہیں ،ایک سمری وزارت کی جانب سے بھجوائی گئی جس کے وزیر اعظم خود انچارج ہیں ،سمری میں تین لاکھ ٹن چینی اور کاٹن انڈیا سے خریدنے کی اجازت دی جائے،رزاق داؤد نے اس سمری کو ای سی سی میں پیش کی،سوال ہوا کہ وزیر اعظم نے منظوری دی ہے ،تو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی منظوری سے یہ سمری آئی ہے۔

تازہ ترین