کوئٹہ( این این آئی)انجمن اخبار فروشان کے صدر حاجی غا زی خان نے پریس کلب کوئٹہ کے نو منتخب صدر عبد الخا لق رند اور جنرل سیکر ٹری وکابینہ ارکان کومبارک باددیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیدار بلوچستان کے مسائل اجاگر کرنے میں اپنا کرداراداکرینگے سیکر ٹری اطلا عات نصیب اللہ خان کاکڑ نے کہاکہ ہم کوئٹہ پریس کلب کے ساتھ ہرممکن تعاون کرینگے فیڈریشن کے سینئر نائب صدر عبد النبی سمالانی ، جنر ل سیکر ٹری سر فراز سیا پاد، یو سف شاہ، نذر محمد ، اللہ گل محمد ، محمد جان ساسولی، سید نور احمد شاہ، ملک سعید احمد ودیگر نے کہاکہ پریس کلب اخبارفروشوں کا دوسرا گھر ہے۔