• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، آنکھوں کے آپریشنز میں مبینہ غفلت پر نجی اسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل، تحقیقات شروع

لاہور (جنرل رپورٹر )پنجا ب ہیلتھ کیئر کمیشن نے آنکھوں کے آپریشنز میں مبینہ غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے نجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کو سربمہر کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔ بستی ملوک اڈا لاڑ ملتان میں کے ایک نجی ہسپتال میں دورانِ آپریشن ڈاکٹرزاور طبی عملہ کی مبینہ غفلت کے سبب 16 افراد کی آنکھوں میں خطرناک انفیکشن پیدا ہوگئی۔ کمیشن کی چار رکنی ٹیم نے گزشتہ روز ہسپتال کا دورہ کیا۔ریکارڈ قبضہ میں لینے کے علاوہ علاج معالجہ کی تفصیلات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ ڈاکٹرزاور عملہ کے بیانات بھی قلم بند کیے۔

تازہ ترین