پشاور(نمائندہ جنگ ) اسلام آباد عورت مارچ کے منتظمین کےخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی کینٹ پشاوراورتھانہ شرقی ایس ایچ او کو عدالت طلب کرلیا گیاجبکہ کیس پر سماعت جج کی رخصت پر ہونے کیوجہ سے 5اپریل تک کیلئے ملتو ی کردی گئی۔ گزشتہ روزجب کیس پر سماعت شروع ہوئی تومتعلقہ جج کی رخصت پرہونے کیوجہ سے سماعت ملتوی کی گئی ۔کیس میں پہلے ہی متعلقہ ایس ایچ او نے جواب جمع کررکھاہے تاہم عدالت نے ایس پی کینٹ اور متعلقہ ایس ایچ او کو نوٹسز جاری کرکے 5اپریل کو عدالت طلب کیاہے۔ واضح رہے کہ 8مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ میں مبینہ طورپرگستاخانہ نعرے بازی پر ایف آئی آر کے اندراج کیلئے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے ۔