• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: مضر صحت مشروب پینے سے 12 افراد کی حالت غیر، بچی ہلاک

بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف میں مضر صحت مشروب پینے سے 8 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی حالت غیر ہوگئی، اسپتال پہنچ کر ایک بچی دم توڑ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی علاقے چناب رسول پور میں متاثرہ خاندان نے رات میں دکان سے مشروب منگوا کر پیا تھا اور ایک گھنٹے بعد تمام کی حالت خراب ہوگئی۔

اطلاع ملنے پر 8 بچوں،3 خواتین اور ایک مرد کو فوری طور پر بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 6 سالہ بچی حمیرا دم توڑ گئی، جبکہ تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین