• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا سامنے آگیا

پارلیمان کے ایوانِ بالا کے 5 اپریل کے اجلاس کا گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

ایجنڈے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس کل (5 اپریل) صبح 10 پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

اس موقع وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق تحریک پیش کریں گی۔


ایجنڈے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی آئین میں ترمیم کا بل پیش کریں گے۔

گیارہ نکاتی ایجنڈے کے مطابق سینیٹر فوزیہ ارشد اسلام آباد فوڈ سیفٹی اور وفاقی وزیر اسد عمر پبلک پارٹنر شپ ترمیمی بل پیش کریں گے۔

سینیٹ ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر سنگل ونڈو بل 2021ء پیش کریں گے۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے کامران مرتضیٰ کورونا سے متعلق ایوان میں بحث کے لیے قرارداد پیش کر یں گے۔

تازہ ترین