کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے بنگلہ دیش میں تین ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو مختصر کرکے اتوار کو ختم کردیا گیا ۔ فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو62 رنز سے شکست دی۔پاکستان نے 15 اووز پر محدود میچ میں تین وکٹ پر174 رنز بنائے ۔ اوپنرنثارعلی نے 69 اور ظفر اقبال نے 48 رنز اسکور کیے ۔ناکام ٹیم 7 وکٹ پر112 رنزبناسکی۔