• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، تیرنے والے گھروں کی خرید و فروخت کے لیے قانون تیار

ابوظبی (جنگ نیوز )دبئی میں حکومت ایک نئے قانون کی منظوری دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ قانون تیرتے ہوئے رہائشی یونٹوں کے لیے مخصوص ہے۔ اس کا مقصد مذکورہ نوعیت کے یونٹوں کی خرید و فروخت، کرائے پر دینے اور وراثت کے عمل کو باقاعدہ بنانا ہے۔ دبئی کی کورٹس میں پراپرٹی کورٹ کے سربراہ جسٹس سالم القائدی کا کہنا ہے کہ تیرنے والے گھروں سے متعلق قانونی بل کی تجویز اعلی انتظامیہ کو پہنچا دی گئی ہے ۔

تازہ ترین