• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی،گاڑی پر فائرنگ، ATCجج، اہلیہ اور دو بچوں سمیت شہید

صوابی،گاڑی پر فائرنگ، ATCجج، اہلیہ اور دو بچوں سمیت شہید


صوابی، پشاور ( نمائندہ جنگ، جنگ نیو ز ) پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد دہشت گردی عدالت سوات کے جج جسٹس آفتاب آفریدی ، بیوی ، بچی اور ایک نومولود بچے سمیت جاں بحق اور گن مین اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ جنہیں ریسکیو1122صوابی نے فوری طور پر پشاور ہسپتال منتقل کر دیا۔ چھوٹا لاہور پولیس کی رپورٹ کے مطابق جسٹس آفتاب آفریدی اہل خا نہ کے ہمراہ گاڑی میں پشاور سے اسلام آباد جارہے تھے جب ان کی گاڑی صوابی انٹر چینج کے قریب دریائے سندھ کے پل کے مقام پر پہنچی تو نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں جسٹس آفتاب آفریدی، ان کی اہلیہ ، بیٹی ( ز) اور ایک دودھ پیتا نومولود بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ فائرنگ سے مقتول کا ڈرائیور ذاکر اور گن مین دائود شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی دو ایمبو لینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا د دینے کے لئے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا جہاں سے انہیںپشاوربھیج دیا گیا۔

تازہ ترین