• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمپنی رشکئی میں24کروڑ ڈالر سےاسٹیل مل قائم کریگی ،اسد عمر

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ چینی کمپنی سنچری اسٹیل 24کروڑڈالر کی سرمایہ کاری سے رشکئی اسپیشل اکنامک زون میں سٹیل مل قائم کرے گی جو 15لاکھ ٹن اسٹیل تیار کرے گی پہلے فیز میں 600 سے زائد پاکستانیوں کو ملازمت ملے گی۔

کمپنی تعمیراتی مرحلے کے پہلے فیز میں 600سے زائد پاکستانیوں کو ملازمت فراہم کرے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں 1000 سے زائد افراد کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ، اسد عمر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبے موجودہ حکومت کے دور میں تیزی کے ساتھ اپنے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوسینچری سٹیل کے لئے سامان اور مشینری پر مشتمل پہلی کنسائنمنٹ کی کراچی بندرگاہ پر آمد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین