• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن قوالی کو نئی جہت دینے والے غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے۔ ان کی گائی ہوئی قوالیاں آج بھی سحر طاری کردیتی ہیں۔

’تاجدارِ حرم‘ اور اس جیسی دیگر کئی مقبول قوالیوں سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دینے والے غلام فرید صابری نہ صرف پاکستان کے مقبول ترین قوال تھے بلکہ دنیا بھر میں قوالی کے کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔

غلام فرید صابری 1930 میں ہندوستانی ریاست مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے، انہیں بچپن سے ہی قوالیوں کا شوق تھا۔

ان کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا تھا، البم میں موجود قوالی ’میرا کوئی نہیں تیرے سوا‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔

5 اپریل 1994 کو کراچی میں غلام فرید صابری کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

تازہ ترین