• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل پر کتوں کے کاٹنے کے حوالے سےسندھ ٹاپ پر ملے گا، حلیم عادل شیخ


پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عاد شیخ نے سندھ حکومت پر تنقیدی وار کرتے ہوئے کہا کہ کتوں کے کاٹنے پر گوگل سرچ کریں سندھ ٹاپ پر ملے گا،پچیس لاکھ کتے گلیوں میں گھوم رہے ہیں، تین ماہ میں پانچ ہزار سے زائد کتا کاٹنے کے کیسز رجسرڈ ہو چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  نیویارک ٹائمز کہتا ہے لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کے پانچ ہزار مریض ہیں، ایڈز کے مریضوں کو خوراک اور مالی مدد دینی چاہیے، سندھ کو ترقیاتی اسکیموں میں گوگل پر سرچ کریں نہیں ملے گا۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا پی ڈیم ایم سے متعلق کہنا ہے کہ اپوزیشن میں بھی اپوزیشن کی جنگ تھی، یہ این آر او لینے کے خواہشمند ہیں، پاپا ڈیڈی مولانا بچاؤ موومنٹ کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن جاتے ہی ٹھیک ہوگئے، مریم صاحبہ کو بھی بیماری لگ گئی ہے، مریم کا علاج بھی لندن میں ہی ہوگا، مریم کا علاج ان اسپتالوں میں ہونا چاہیے جو انہوں نے بنوائے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ  عدنان شاہ واپس آچکے، ڈاکٹر عدنان نے مسیحا جیسے پیشے کو گندا کر دیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر زیادہ بولے تو حملہ کروا دیا جاتا ہے، کل کو بلال غفار بھی بولیں گے تو حملہ ہو سکتا ہے، جو بھی عوام کے حق میں بولے اس سے خطرہ ہو جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہاں کے بڑے وزیر بہت چھوٹی بات کر رہے تھے، ویڈیو میں نظر آنے والی گاڑی میرے گھر پر ہے، وہ گاڑی اصل ہے اور ہم بھی اصل لوگ ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے ویڈیو سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلحہ شرجیل میمن لہرا رہا تھا، اس وقت حلیم عادل کو دہشت گرد بنا دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سندھ کے یہ حکمران معاشی دہشت گرد ہیں، مجھے ڈیڑھ ماہ جیل میں بھیجا گیا۔

تازہ ترین