نوابشاہ(بیورورپورٹ)سندھ ایری گیشن کی جانب سے محکمہ آبپاشی کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاج و علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کو مظاہرین نے سیکریٹری ایری گیشن کا پتلا جلایا۔یونین کے رہنماؤں ایاز عالمانی،شعیب بلر،علی بخش زرداری اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ پانچ ماہ قبل سیکریٹری آبپاشی نے ان سے تمام مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک یہ وعدہ وفا نہیں ہو سکا ہے۔