• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی بیٹی نے اپنے نام کا صحیح تلفظ بتادیا

بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان نےسوشل میڈیا پر اپنے نام کاصحیح تلفظ بتادیا ہے۔

ایرا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں اور نیوز میڈیا سے تعلق رکھنے والے سب لوگوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام دیا ہے۔

اس ویڈیو میں ایرا خان کو اپنے نام کا صحیح تلفظ بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

ایرا نے ویڈیو میں کہا کہ ’میرے دوست مجھے اس بات پر تنگ کر رہے ہیں کہ مجھے سب لوگ ' ایرا ' کیوں کہتے ہیں تو میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے جو بھی میرا نام غلط لے گا اس پر جرمانہ ہوگا۔‘

ایرا نے اپنے نام کا صحیح تلفظ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میرا نام ’آیئرا‘ ہے ساتھ ہی ویڈیو میں اپنےنام کو صحیح تلفظ کے ساتھ بول کر بھی بتایا۔‘

آیئرا نے مزید کہا کہ ’اب سے جو بھی میرا نام غلط لے گا اسے 5000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا جو کہ میں ہر سال کے آخر میں خیرات کر دیا کروں گی۔‘

تازہ ترین