وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو با اختیار کر رہے ہیں تاکہ عوام کو لاہور نہ آنا پڑے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایشو پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا فوری ایکشن قابل تحسین ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بروقت ایکشن کرکے پروپیگنڈے اور افواہوں کا خاتمہ کردیا، کسی کو جنوبی پنجاب کے بارے میں افواہیں پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ہے جس میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق آگاہ کیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب تحریک انصاف کے دور حکومت میں ریکارڈ ترقی کرے گا، اسکولوں کی اپ گریڈیشن میں جنوبی پنجاب کو 38فیصد حصہ دیا گیا ہے۔