• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 308 نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 10300 ٹیسٹ کیے گئے۔ 

جس کے نتیجے میں کورونا کے 308 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد4510 ہوگئی ہے۔

جبکہ  24 گھنٹوں میں کورونا کےمزید 191 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد سندھ میں کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 256897 ہوگئی۔

انھوں نے کہا کہ آج سامنے آنے والے 308 نئے کیسز میں سے 186 کا تعلق کراچی سے ہے۔ اب تک 3344672 ٹیسٹ کئے، 266925 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 

انھوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت کورونا کے 5518 مریض زیرعلاج ہیں۔ جن میں267 مریضوں کی حالت نازک ہے، 32 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کراچی میں رپورٹ کیسز میں سے ضلع شرقی میں 97، ضلع جنوبی میں 42، ضلع غربی میں 16،ضلع ملیرمیں 13، ضلع وسطی میں 12، ضلع کورنگی میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 


صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 26، شہید بینظیرآباد میں17، مٹیاری 9، جامشورو میں7، گھوٹکی، سانگھڑ، ٹنڈوالہ یار میں کورونا کے 6، 6، لاڑکانہ، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ میں کوروناکے5، 5، عمرکوٹ، سجاول میں 4، 4، میرپورخاص، سکھر میں 3، 3 ، بدین، جیکب آباد، قمبر، نوشہرو فیروز میں 2 ،2 اور خیرپورمیں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین