آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ری میک فلم دی انٹرن میں رشی کپور کا کردار امیتابھ بچن ادا کرینگے، دیپکا پدوکون

بالی ووڈ میں بنائی جانے والی ہالی ووڈ ری میک فلم دی انٹرن کی پروڈیوسر و اداکارہ دیپکا پدوکون نے پیر کو اعلان کیا کہ آنجہانی اداکار رشی کپور کو دی انٹرن نامی مووی میں جو کردار ادا کرنا تھا وہ اب بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ رشی کپور گزشتہ برس دو سال تک کینسر سے لڑنے کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

دیپکا نے اس موقع پر اس فلم کا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا، یاد رہے کہ یہ ہالی ووڈ کی ایک ہٹ مووی کا ری میک ہے۔ 


دیپکا نے اپنے پوسٹ میں تحریر کیا کہ یہ میرے لیے کتنا بڑا اعزاز ہے کہ میں اپنے ایک انتہائی اسپشل ساتھی اداکار کے ساتھ کام کرونگی، میں امیتابھ بچن کو بھارتی فلم دی انٹرن میں خوش آمدید کرتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید