• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں ضوابط سے متعلق این سی اوسی کا اجلاس آج ہوگا

رمضان المبارک میں کورونا سے متعلق ضوابط کیا ہوں گے، اس حوالے سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے یا کھولنے کے فیصلے کا امکان ہے۔

سندھ میں پندرہ روز کے لیے آٹھویں جماعت تک کے تمام طلبا کے لیے اسکول بند رہیں گے، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ امتحانات آگے بڑھانے پڑے تو بڑھائیں گے، لیکن امتحان ضرور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کورونا کی صورت حال بگڑ رہی ہے، وہاں سے لوگوں کی سندھ میں آمدورفت بند کی جائے، انٹرسٹی بسیں، ٹرینیں اور پروازیں روکی جائیں۔

تازہ ترین