• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارج فلائیڈ قتل، گردن پر گھٹنا رکھنا پالیسی کیخلاف قرار

امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے معاملے پر میناپولس پولیس چیف نے گردن پر گھٹنا رکھنا پالیسی کے خلاف قرار دے دیا۔

میناپولس پولیس چیف نے کہا کہ پولیس آفیسر Derek Chauvin نے جارج کی گردن کو دبا کر محکمانہ پالیسی کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ گردن کو گھٹنے سے دبانا پالیسی کا حصہ ہے نہ ہی تربیت کا حصہ ہے۔

امریکی شہر میناپولس میں پولیس آفیسر کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت ہوئی تھی۔

سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پورے امریکا میں مظاہرے کیے گئے تھے۔

تازہ ترین