• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں عمرے اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے کورونا ویکسین لازمی

مکہ مکرمہ(شاہدنعیم) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یکم رمضان منگل 13 اپریل سے مسجد الحرام میں نماز، عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے اجازت نامے مشروط جاری کیے جائیں گے، یہ اجازت نامے ان امیدواروں کو دیے جائیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے یا پہلی خوراک پر 14 دن گزر چکے ہوں گے۔ وزارت حج وعمرہ کے عہدیدار نے بتایا ہےکہ اعلیٰ قیادت نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی کے زائرین اور ان کی خدمت پر مامور اہلکاروں کی صحت و سلامتی کی خاطر مکہ مکرمہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور نماز پڑھنے والوں کی تعداد کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین