• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محروم صحافیوں کوپلاٹ ملیں گے ،دوبارہ لینے والے کا نام نیب کو دینگے، شیخ رشید

اسلام آباد ( نامہ نگار،خصوصی نامہ نگار) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ صحافیوں کی ہائوسنگ سکیم میں صرف پلاٹ ان صحافیوں کو دیئے جائیں گے جن کوپہلے نہیں ملے جس صحافی نے دوبارہ پلاٹ لینے کی کوشش کی اس کا نام نیب کو دیا جائے گا، صحافیوں کو پلاٹ کی تقسیم میں شفافیت برقرار رکھی جائے گی۔تمام نام ویب سائٹس پرڈالے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں پی ایف یو جے کے نائب صدر طاہر راٹھور، آر آئی یو جے ورکرز کے صدر یاسر شیخ ،جنرل سیکرٹری عاطف شیرازی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ثاقب سلیم قریشی، جوائنٹ سیکرٹری وہاب علوی، عبیدابرار خان ،کاشان اکمل ،معین خان، انوارزیدی ،نعمان سلہری ،کوآرڈینیٹر احمد فرازاور ایم ڈبلیو اوپاکستان کے جنرل سیکرٹری تنویر ملک موجود تھے ، ملاقات میں صدر پی ایف یو جے پرویز شوکت نےصحافی کالونی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے تجاویز پیش کیں اور کہا کہ نئی کالونی میں ان صحافیوں کو پلاٹ دیے جائیں جنہیں پہلے کسی صحافی کالونی یا میڈیا ہائوسنگ سکیم میں پلاٹ نہیں ملے ہیں ۔

تازہ ترین