• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی میوزک ویڈیو ایک ادھوری لوَ اسٹوری: چنگاریاں ریلیز کردی۔

چنگاریاں ان کے یوٹیوب چینل کی قسط نمبر 6 ہے، جس میں وہ خود پہلے ہنسی مسکراتی اور پھر روتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

اس قسط کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ  یہ قسط ان کے احساسات کی عکاسی کررہی ہے اور ان کے لیے بہت خاص اور دل کے قریب ہے۔


انہوں نے کہا کہ اپنی سالگرہ اور اپنے یوٹیوب چینل کی پہلی سالگرہ پر میں نے یہ قسط ریلیز کی کیونکہ یہ میرے دل کے بہت قریب ہے اور اسے تیار کرنے میں، میں نے دل و جان سے محنت کی ہے کیونکہ اس قسط کی صورت میرا ایک خواب پورا ہورہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ ویڈیو آپ کو بھی ایسا ہی احساس دلائے گی کہ زندگی بڑھتی رہتی ہے، یہ ویڈیو ایسی کہانی پر مبنی ہے جو آپ سب کی کہانی ہے۔

آخر میں انہوں نے اپنے اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا، خصوصی طور پر عماد عرفانی اور مصطفی زاہد کی شکرگزار دکھائی دیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کی عظیم خان سے شادی کی خبریں زیرگردش تھیں جسے انہوں نے ایک پیغام کے ذریعے یہ کہتے ہوئے رد کردیا تھا کہ وہ اور عظیم خان شادی نہیں کر رہے۔

تازہ ترین